پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا پاگل پن ہے:عمران خان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا پاگل پن ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ بند سڑکوں اور سخت سکیورٹی میں فائنل کروانے سے دنیا کو امن کا پیغام کیسے جائے گا۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا خیر مقدم کر رہی ہے۔ پوری قوم نے دہشت گردوں کو پیغام دے دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ جب کہ عمران خان پاگل پن کی باتیں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں، فائنل لاہور میں ہونا اچھا اقدام ہے، فائنل کے لیے شائقین کی کھڑکی توڑ انٹری ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے شائقین بھرپور انداز میں شرکت کریں گے کیونکہ زمبابوے کے خلاف میچز میں بھی ایسے ہی ہوا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments