نواز شریف سعودیہ ایران کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کریں: بان کی مون


\"primeministerوزیراعظم نوازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فون کرکے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا جب کہ اس موقع پر بان کی مون کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک اچھے لیڈر ہیں اور معاملات کو حل کر سکتے ہیں جب کہ ان کے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات بھی ہیں لہٰذا وزیراعظم پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر بان کی مون کو اپنے حالیہ دورہ ایران اور سعودی عرب کے دورہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے قیام اور استحکام کے لیے پاکستان اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments