کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرزکی کارروائی ، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد


سندھ رینجرزکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر4 میں ایم کیو ایم کے یونٹ 164 پرمصدقہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں یونٹ سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق برآمد شدہ اسلحہ میں 3 رائفل، 3 ایس ایم جی، ایک جی تھری، 8 پستول اورگولیوں کے 18 سو راؤنڈز شامل ہیں، پکڑا گیا اسلحہ ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصرنے تخریب کاری کے لئے چھپایا تھا اوراسے ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments