پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی پر تحفظات ہیں : امریکا


\"amrica\"امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اور پاک بھارت کشیدگی دونوں پر تحفظات ہیں، امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی پر تحفظات ہیں ، جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی سے متعلق پاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو پاک بھارت کشیدگی پر بھی تحفظات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مذاکرات کریں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments