دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جائیں گے: وزیر داخلہ


\"chوزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے جنگ جیتنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے،داعش اپنی اصل شکل میں پاکستان میں موجود نہیں، مختلف گروپس نام استعمال کرتے ہیں۔
راولپنڈی کے نواحی علاقے کلر سیداں میں اجتماعی شادی کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار کا مزید کہنا ہے کہ جب کوئی واقعہ رونماہوتاہے کچھ لوگ حکومت کے بجائے میرے خلاف بولتے ہیں،دم پرپاﺅں آنے سے لوگ میرے خلاف ہوجاتے ہیں، مجھے ایسے لوگوں کی مخالفت کی کوئی پروا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ داعش اپنی اصل شکل میں پاکستان میں موجود نہیں ،داعش عرب کی تنظیم ہے، مختلف گروپ اس کا نام استعمال کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، دہشت گردی کے کئی منصوبے پکڑے گئے ہیں۔ دشمن کو کمزور نہیں پر عزم چہرہ دکھانا ہے،باتیں بنانے والوں کے دور میں ہرروز دھماکے ہوتے تھے ،ہم نے دہشت گردی کے بہت سے منصوبے پکڑے ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پہلے سے اور زیادہ متحد ہونا پڑے گا، تمام مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں، مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہو گیا ہے جس کا جلد اعلان ہوگا، وفاق المدارس کا اجلاس بلا رہے ہیں جس میں آرمی چیف کو بھی مدعو کریں گے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک ایک فائل خود پڑھتا ہوں، اور خود دستخط کرتا ہوں، جو بلدیاتی نمائندے اپنے علاقے کیلئے کام کر رہے ہوںگے انہیں خود فنڈز دوں گا، بلدیاتی نمائندے صفائی دیکھیں اور پولیس کا نظام دیکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کلر سیداں کی ترقی کیلئے کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں یہاں چھوٹے ڈیموں کی کمی ہے،کلرسیداں کوصاف پانی کی فراہمی پرکام جاری ہے، ڈیموں کے لیے زمین لینے میں مشکلات ہیں، تاہم ہم ڈیمزکیلئے لوگوں سے زمین چھیننے کے قائل نہیں ہیں، کلر سیداں کے لیے ایمبولینس سروس شروع کر دی گئی ہے، ہم اتنے منصوبے بنائیں گے کہ عوام گنتے گنتے تھک جائیں گے۔
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کیس بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کلر سیداں میں 25 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہر جوڑے کو ایک لا کھ روپے دیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments