درد سر رکھنے والوں کی انجمن کی طرف سے اپیل عام


\"google0\"

ہم ’درد دل کی بجائے درد سر رکھنے والوں کی انجمن‘ کی طرف سے اپنے سب ہم خیالوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈے کو اس طرح پروموٹ کرنے پر گوگل کا دماغ درست کیا جائے۔ پہلے جس طرح گوگل کی کمپنی یو ٹیوب پر پابندی لگا کر گوگل کا دماغ درست کیا گیا تھا، اور تین چار سال تک یہ نابکار کمپنی جس طرح پاکستانی قوم کو پراکسیوں کے ذریعے یو ٹیوب چلاتے دیکھ دیکھ کر شدید اذیت کا شکار رہی تھی، لگتا ہے کہ اس نے اس سے کچھ سبق نہیں سیکھا ہے۔

ابھی چند ہفتے قبل ہی آخر کار ہم نے گوگل پر رحم کھا کر اس کی یو ٹیوب کھول کر اپنی پراکسیاں بند کی تھیں کہ اب گوگل نے ہماری روایات و اقدار و تمدن کو روندتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منانا شروع کر دیا ہے اور گوگل کے سرچ پیج پر یہ فحش، معنی خیز اور اشتعال انگیز تصویر لگا کر ہماری قوم کو گمراہ کر دیا ہے۔

میں ’درد دل کی بجائے درد سر رکھنے والوں کی انجمن‘ کی طرف سے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ گوگل کو پاکستان میں ویسے ہی بند کر دیا جائے جیسا کہ یو ٹیوب کو کیا گیا`تھا، اور میں ’درد دل کی بجائے درد سر رکھنے والوں کی انجمن‘ کی طرف سے پاکستانی قوم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح اپنی پراکسیاں کھول لے جیسے کہ اس نے یو ٹیوب کے لئے کھولی تھیں۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments