دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے، وزیراعظم


وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ یسیا ژانگ نے وزیر اعظم نواز شریف سےملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورت حال، پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ کی اقتصادی تعاون تنطیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او سربراہ اجلاس کا موضوع”مربوط رابطوں کے ذریعے علاقائی خوشحالی”۔ اجلاس میں ای سی او کے خطے کے لئے سی پیک کے فوائد سے آگاہی میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ رواں سال مئی میں اپنے دورہ چین کے منتظر ہیں جس میں وہ صدر شی چن پنگ کی دعوت پر خطے اور سڑک کے موضوع پر ہونے والے فورم میں شرکت کریں گے۔ چین کے ایک خطہ ایک سڑک کے وژن اور دونوں ملکوں کے باہمی اقدامات کے عزم کی عکاسی کرتاہے۔

پاک چین تعلقات پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، چین کےساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط ہورہا ہے، جس کے لئے ہم چین کی قیادت اور عوام کے مشکور ہیں۔ سی پیک گیم چینجر ہے، اس سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے، این ایس جی کے لئے چین کی حمایت کے مشکور ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments