اداکارہ شمیم آرا کی حالت میں بہتری :کومہ سے باہر آنے کا امکان


shamim araپاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ شمیم آرا جو گزشتہ سات سال سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مسلسل کومہ میں ہیں.
گزشتہ چند ماہ کے دوران ان کی زندگی میں امید کی کرن نظر آئی، انھوں نے آنکھیں کھولیں اور لوگوں کو پہچاننے کی کوشش کررہی ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی علامت ہے لیکن اسے تسلی بخش نہیں کہا جاسکتا۔ شمیم آرا کے صاحبزادے جو مسلسل لندن میں ان کے پاس موجود ہیں، ان کا کہنا ہے میں اپنی والدہ کی زندگی بچانے اور ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا، انھوں نے ان خبروں کو بھی غلط قرار دیا ہے کہ ان کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دی جارہی‘ مجھے امید ہے کہ اللہ نے چاہا تو وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔


Comments

FB Login Required - comments