بلوچستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک


\"sibi\"سکیورٹی فورسز نے سبی میں اطلاعات ملنے پر آپریشن کیا ، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ ، دس کو گرفتار کر لیا گیا۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سبی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت بارہ دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سبی کے علاقے میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر اسلم عرف اچھو سمیت بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دس کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments