احمد آباد میں شاہ رخ کی گاڑی پر پتھراﺅ


\"shahrukhہندوستانی ریاست گجرات میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران بولی ووڈسٹار شاہ رخ خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھراو کیا۔ احمد آباد میں شاہ رخ خان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ہندوستانی نشریاتی ادارے زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت بولی ووڈ اداکار گاڑی میں موجود نہیں تھے۔شاہ رخ خان فلم رئیس کی شوٹنگ کے لیے احمد آباد میں موجود ہیں جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی کام کر رہی ہیں۔ میڈیا کے مطابق جس وقت ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھر براسائے وہ \’شاہ رخ خان ہائے ہائے\’ کے نعرے بھی لگا رہے تھے.
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو ہندوستان میں انتہا پسندی کے خلاف بات کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔3 ماہ قبل 3 نومبر 2015 کو اپنی سالگرہ پر شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ’انتہائی عدم برداشت‘ ہے.
انھوں نے کہا تھا کہ ’یہ احمقانہ ہے، برداشت نہ کرنا ایک پاگل پن ہے اور یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، حب الوطن ہوتے ہوئے ایسے سیکولر ملک میں مذہبی عدم برادشت ایک انتہائی جرم ہے۔‘
شاہ رخ خان کے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے بیان کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے ساتھ حکمراں جماعت کے رہنما بھی آگ بگولہ ہوگئے اور ان کو غدار قرار دیا جانے لگا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments