بھارتی فلم ساز نندیتا داس بھی منٹو پر فلم بنائیں گی


\"nandita\"بھارت کی معروف اداکارہ اور ¾فلم ساز نندیتا داس نے مشہور مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جب کہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ منٹو کی اظہار رائے کے لیے جدوجہد آج کے دور سے مطابقت رکھتی ہے۔
نندیتا داس نے کہا کہ منٹو کو ان کی زندگی میں ہی ایک منتازع مصنف کا خطاب دیا گیا مگر آج سرحد کے دونوں طرف انھیں ان کے کام کی وجہ سے یاد کیا جا رہا ہے۔ جشن ریختا اردو میلے میں گفتگو کرتے ہوئے نندیتا داس نے کہا منٹو کی اظہار رائے کی آزادی کے لیے لڑائی آج کے دور سے بہت مطابقت رکھتی ہے اور یہ نہ صرف ہمارے ملک کے لیے بہت ضروری ہے بلکہ تمام دنیا کے فنکاروں، مصنفین کے لیے اہم ہے جو اپنے اظہار کے لیے راستے تلاش کر رہے ہیں منٹو کی جنگ اس کے اپنے لیے تھی اگر آپ ایک شخصیت ہیں تو آپ ترقی پسند ہیں وہ انسان کی اضافی قدر کے لحاظ سے ترقی پسندی کو سمجھ نہیں سکا وہ ہمیشہ قومی علاقائی شناخت سے انکاری رہا جو کہ آج کل ہمارے لیے ایک بڑا اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے۔
فلم جس کا عنوان ” منٹو “ ہے اس میں مصنف کی ممبئی میں گزرنے والی زندگی پر بنائی جا رہے ہے جو تقسیم کے وقت لاہور جانے سے پہلے کی ہے۔ نندیتا نے بتایا کہ فلم میں منٹو کی افسانہ نگاری سے ہٹ کر کام کو موضوع بنایا گیا ہے میں منٹو کی غیر افسانویں تحریروں سے متاثر ہوں اسی لیے میری فلم اصل میں نان فکشن ہوگی جیسا کہ اس کی اپنی بیوی کے ساتھ تکیہ گفتگو ہے‘ میری فلم اس کے ذاتی سفر پر ہے کہ کس طرح تقسیم نے اس کو بری طرح متاثر کیا، منٹو کا ذاتی انداز ممبئی میں وہ جگہ جہاں وہ رہتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments