انتہاپسندی میں مقامی اور بیرونی عوامل کارفرماہوتے ہیں: ملیحہ لودھی


malihaاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پرتشدد انتہاپسندی میں مقامی اور بیرونی عوامل کارفرماہوتے ہیں،دونوں عوامل کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
پرتشدد انتہاپسندی کو روکنے کی منصوبہ بندی سے متعلق اقوام متحدہ میں مباحثہ سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ معاشی محرومی ، پسماندگی اور ناانصافی جیسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، حق خود ارادیت سے انکاراور ناانصافی کو دہشت گرد اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments