انتہاپسندی میں مقامی اور بیرونی عوامل کارفرماہوتے ہیں: ملیحہ لودھی


\"maliha\"اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پرتشدد انتہاپسندی میں مقامی اور بیرونی عوامل کارفرماہوتے ہیں،دونوں عوامل کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
پرتشدد انتہاپسندی کو روکنے کی منصوبہ بندی سے متعلق اقوام متحدہ میں مباحثہ سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ معاشی محرومی ، پسماندگی اور ناانصافی جیسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، حق خود ارادیت سے انکاراور ناانصافی کو دہشت گرد اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments