سانحہ کوٹلی پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان


\"azadکوٹلی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے کارکنوں میں تصادم کے بعد آج بھی صورتحال کشیدہ ہے ، پیپلز پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے نکیال کوٹلی روڈ بند کردی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کل وادی بھر میں یوم سیاہ منانے اور احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔ کوٹلی میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے کارکنوں میں تصادم اور ایک کارکن کی ہلاکت کے بعد آج بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ شہر میں کاروباری مراکز دکانیں بند ہیں جبکہ پولیس اور فوج تعینات ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کل وادی بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ ادھر کارکن کی ہلاکت کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نکیال میں احتجاج کرتے ہوئے کوٹلی روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر ٹائرجلائے اور نعرے بازی کی۔ گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم سے پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ہنگامے بڑھنے پرفوج طلب کرلی گئی جبکہ پولیس کو آنسو گیس شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments