اداکار عامر خان کو روڈ سیفٹی مہم سے ہٹا دیا گیا


\"amirمودی سرکار نے بالی ووڈ اداکار عامر خان پردوسرا وار کردیا،سیاحتی مہم کے بعد روڈ سیفٹی مہم سے بھی ہٹا دیا۔عامر خان کا چہرہ پہلے تو بہت اچھا لگتا تھامگر اب وہی چہرہ مودی سرکار کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا ہے،یہ چہرہ کسی اور گولے کا نہیں ان ہی کے دیش کا ہے ،لیکن عدم برداشت پر بیان دینے کے بعد اب برداشت نہیں ہوپا رہا ہے۔
گذشتہ برس دسمبر میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے وزیر گڈکری نے ذاتی خواہش پر عامر خان کو روڈ سیفٹی مہم کا اعزازی سفیر بنایا تھا، عامر خان نے بھی یہ مہم چلانے کے لئے بلا معاوضہ اشتہار میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔لیکن اب وزارت سیاحت کے بعد وزارت ٹرانسپورٹ بھی عامر خان کے خلاف سرگرم ہو گئی اور انہیں اس عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں