دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو پہلا نقصان : مصباح انجری کا شکار


\"misbah\" پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انجری کا شکار ہو کر کم از کم دو ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے۔مصباح الحق قومی ون ڈے کپ میں سوئی ناردرن گیس پاکستان لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی نمائندگی کررہے تھے کہ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی قیادت میں ایس این جی پی ایل نے حال ہی میں قائداعظم ٹرافی جیتا تھا۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مصباح نے قومی ون ڈے کپ سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دو ہفتوں میں صحت یاب ہوجائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments