شرمین عبید کی فلم کی سکریننگ وزیراعظم ہاﺅس میں ہو گی


\"sharmainپاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈاکیومنٹری فلم ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگونس‘ کی 22 فروری کو وزیراعظم ہاو¿س میں سکریننگ رکھی جائے گی۔اس بات کا اعلان وزیر اعظم ہاو¿س سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔
\’اے گرل ان دی ریور\’ شرمین عبید چنائے فلمز اور ہوم باکس آفس (ایچ بی او) کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جس میں ایک 18 سالہ لڑکی کی زندگی کا احوال بیان کیا گیا جو عزت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ جاتی ہے۔سکریننگ کا اعلان شرمین عبید کی وزیراعظم نواز شریف سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، انھوں نے معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا اس قسم کے رواج اور طرز عمل سے کوئی تعلق نہیں۔
وزیراعظم ہاو¿س سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا ’خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں اور میں ایک خوشحال اور متحرک پاکستان بنانے کے لیے ان کو با اختیار بنانے اور تحفظ و آزادی دینے پر یقین رکھتا ہوں‘۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی مسائل پر حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان ایک مو¿ثر شراکت کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔
2012 میں اپنی 40 منٹ کی ڈاکیومیٹری \’سیونگ فیس\’ پر ملک کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید نے ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے پر وزیر اعظم کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments