سعودی عرب میں پاکستان سمیت 20 ممالک کی فوجی مشقیں


\"saudiسعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت 20 ممالک کی مسلح افواج کے دستے خطے میں پہلی مرتبہ ہونے والی انتہائی اہم مشقوں کے لیے شمالی سعودی عرب میں جمع ہو رہے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان مشقوں کو ’رعد الشمال‘ یعنی ’شمال کی گھن گرج‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ فوجی مشقیں حفرالباطن کے علاقے میں کی جائیں گی تاہم ایس پی اے نے یہ نہیں بتایا کہ فوجی مشقیں کب شروع ہوں گی اور کب تک جاری رہیں گی۔
ایس پی اے کے مطابق ان مشقوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، پاکستان، چاڈ، تیونس، کومورز، جیبوتی، عمان، قطر، ملائیشیا، مصر، موریطانیہ اور ماریشس شریک ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان مشقوں میں شامل زمینی، فضائی اور بحری افواج ایک واضح پیغام دیں گی کہ ریاض اور اس کے اتحادی خطے کے استحکام، امن کے قیام اور تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد کھڑے ہیں۔
سعودی عرب پچھلے کچھ عرصے سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اتحادی فوجی مہم کی سربراہی کر رہا ہے۔گذشتہ دسمبر کو سعودی عرب نے اسلامی ملکوں میں ’دہشت گردی‘ سے نمٹنے کے لیے 35 رکنی نیا اتحاد قائم کیا تھا۔
اتوار کو مشقوں کے حوالے سے اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب سعودی عرب نے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کے لیے ایک ترک ایئر بیس پر اپنے جنگی طیارے پہنچائے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments