پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت، عوام کا سیلاب امڈ آیا


پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔ عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم انکلوژر کے تمام آئن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے جب کہ انضمام الحق حنیف محمد اورظہیرعباس انکلوژرکے بھی تمام آئن لائن ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

دوسری جانب بینک آف پنجاب کی 15 شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، ٹکٹوں کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی جگہوں پرافرا تفری کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ عوام کا جم غفیر دیکھ کر کئی بینکوں نے 500 روپے والے ٹکٹوں کی فروخت ہی بند کردی ہے۔

پی ایس ایل کے لیے سب سے مہنگا 12 ہزارروپے کا ٹکٹ خرید نے والے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ناموں والے انکلوژرز میں بیٹھ کر فائنل کا لطف لیں گے جب کہ جو لوگ میچ دیکھنے کیلئے آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ خریدیں گے اُن کو اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاویدمیانداد انکلوژرز میں جگہ ملے گی۔

سب سے سستی ٹکٹیں سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب جنرل انکلوژرز کی ہیں جو کرسیوں سے محروم دونوں انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے ہے اور تماشائیوں کو فرشی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).