ڈرامہ میری پہچان ہے : مہوش


\"mehwish\"معروف اداکارہ مہوش حیات ڈھائی سال کے وقفہ کے بعد چھوٹے پردے پر ڈرامہ سیریل ”دل لگی“ کے ساتھ واپسی کو تیار ہیں۔
اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ڈرامہ کبھی بھی میرے لیے کوئی نیا میڈیم نہیں رہا بلکہ یہ وہ میڈیم ہے جس سے میں نے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا تھا، ڈرامہ میری رگ رگ میں بسا ہے، ڈرامہ کی وجہ سے ہی میں اس مقام پر ہوں جہاں مجھے لاکھوں شائقین جانتے اور پسند کرتے ہیں۔ ڈرامہ میں دوبار کام کرکے بے حد لطف آیا ایسا لگا گویا گھر واپسی ہوگئی ہو حالانکہ فلم اور ڈارمہ میں بہت فرق ہے کیونکہ فلم کے پچاس سین اور ڈرامہ کے سات سو سین عکس بند کروانے ہوتے ہیں، ڈرامہ میں دگنی تگنی محنت لگتی ہے۔
میرے لیے اعزاز ہے کہ میں دل لگی ڈرامہ کا حصہ بنی ہوں کیونکہ اس کی کاسٹ، کہانی، ہدایت کار و پروڈیوسر سب باکمال ہیں۔ڈراموں میں واپسی کے متعلق انکا کہنا تھا کہ لوگ مجھے ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ ڈرامہ خاص طور پر اپنے پرستاروں کے لاتعداد پیغاموں کے بعد کررہی ہوں کیونکہ مجھے اس مقام پر لانے میں ان کا بھی اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے انیس سال کی عمر میں ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیا تھا تب سے آج تک میری پوری کوشش رہی کہ ہر کردار میں مختلف نظر آوں شاید یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھ سے بور نہیں ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلموں اور ڈراموں میں کافی کچھ حاصل کیا ہے میری خواہش ہے کہ موسیقی میں بھی کوئی مضبوط اور مستحکم مقام حاصل کرسکوں، جو شاید اس سال کے اختتام پورا ہوجایا۔ فی الوقت نامعلوم افراد کے ہدایت کار و پروڈیوسر کے ساتھ ”ایکٹر ان لاء“ میں کام کررہی ہوں اس میں میرا کردار سب کے لیے سرپرائز ہوگا کیونکہ پاکستان میں ابھی تک کسی اداکارہ نے ایسا کردار نہیں نبھایا ہے۔ مہوش حیات اس سے قبل لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ فلم”نامعلوم افراد“ اور ”جوانی پھر نہیں آنی“ میں بھی اداکاری کرچکی ہیں اور دونوں ہی فلمیں پاکستانی فلم صنعت کے احیا ءمیں اعلیٰ مقام رکھتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments