سروسز اسپتال لاہور میں 8 روز بعد ینگ ڈاکٹروں نے کام شروع کردیا


ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور محکمہ صحت حکام کے درمیان مذاکرت کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال لاہور کی ایمرجنسی کھول دی ہے جب کہ اسپتال کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ مطالبات مانے گئے ہیں اور باقی کے لیے بات چیت جاری ہے اور جب تک پورے مطالبات نہیں مانے جاتے پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

گزشتہ 8 روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری تھی جس کے باعث او پی ڈیز، ٹیسٹ اور آپریشنز نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے 25 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزام میں ینگ ڈاکٹرزکے نمائندے ڈاکٹرعاطف کو گرفتار کرنا چاہا تو سروسز اسپتال میں ہنگامہ ہو گیا تھا جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً کام بند کردیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).