جنوبی وزیرستان : ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سکاﺅٹ جاں بحق


\"wana\"پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں جنوبی وزیرستان سکاو¿ٹس کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کو وانا کے قریب تحصیل تنئی میں پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گومل زام ڈیم کی جانب جانے والی سڑک پر نصب بم اس وقت پھٹا جب جنوبی وزیرستان سکاو¿ٹس کے اہلکار وہاں سے گزر رہے تھے۔ان کے مطابق اس حملے میں ایک سکاو¿ٹ ہلاک ہو گیا جبکہ چار زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ گذشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں کسی سکاو¿ٹ کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔
جنوری کے آغاز میں لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں ایک میزائل حملے میں مسجد پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک سکاو¿ٹ ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments