خیبرایجنسی میں فضائی حملے سے 9 دہشت گرد ہلاک


\"airوفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا میں خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیرہ میں پاک فوج کے فضائی حملے میں 9دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے راجگال اور کاکا خیل کے علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر اسلام (ایل آئی) کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی.انھوں نے دعویٰ کیا کہ بالکل واضح کارروائی مذکورہ علاقے میں ٹی ٹی پی اور ایل آئی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ مذکورہ دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی.
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی ایجنسی میں وانا سے ٹانک جانے والے راستے پر سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا تھا کہ حملہ فوجی گاڑی پر کیا گیا، جو جنوبی وزیرستان سے فوجی اہلکاروں کو لے کر ٹانک جارہی تھی۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سکیورٹی حکام نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاہم رات دیر گئے تک کسی بھی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments