سپرسٹار کی بیٹی ہونے کے باعث خوف کا شکار رہتی ہوں: سونم


sonum kapoorبالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انھیں ہر وقت اپنے والد کے فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہونے کا خوف رہتا ہے۔
سونم کپور کا کہنا تھا کہ ہروقت اس کوشش میں رہتی ہیں کہ میری وجہ سے ان کے وقار میں کوئی کمی نہ آنے پائے یہ بات انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی سونم کپور کا کہنا تھا کہ ایک سٹار کی بیٹی ہونے کے احساس کے باعث وہ انڈسٹری میں ہروقت خوف کا شکار رہتی ہیں وہیں یہ بات انھیں حوصلہ بھی دیتی ہے کہ ان کے والد انیل کپور نے انڈسٹری میں اپنامقام بنانے کے لیے بہت محنت کی اور میں بھی ان کے ہی نقش قدم پر چلتے ہوئے خود کو آگے بڑھا رہی ہوں۔


Comments

FB Login Required - comments