ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر: 4 افراد جاں بحق


\"karachi\"کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن میں بے رحم ڈمپر نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل ڈالا۔ حادثے کا شکار بننے والوں میں دو کمسن بچیاں بھی شامل ہیں جبکہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن نمبر دو کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں چالیس سالہ نظیر ، 30 سالہ رضوان ، 8 سالہ آصفہ اور 15 سالہ سکینہ بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والی 2 سالہ دعا ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments