گریمی ایوارڈ کا میلہ ٹیلر سوئفٹ اور لامار نے لوٹ لیا


\"t1\"امریکی ریپ گلوکار کینڈرک لامار نے 68ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں پانچ ایوارڈ جیت لیے لیکن وہ تقریب کا سب سے اہم ایوارڈ یعنی سال کی بہترین میوزک البم کا اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت لاس اینجلس میں پیر کی شب منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا ہے۔ٹیلر کو ان ایوارڈز میں سات نامزدگیاں ملی تھیں جن میں سے انھوں نے تین گریمی ایوارڈز جیتے ہیں۔
گریمی ایوارڈ کو امریکہ میں موسیقی کی دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔تقریب میں ٹیلر \"t2\"سوئفٹ کی البم ’1989‘ کو سال کی بہترین البم قرار دیا گیا۔
یہ البم اگرچہ سنہ 2014 میں جاری کی گئی تھی لیکن گذشتہ سال جب یہ منظرِ عام پر آئی تھی تو ا±س سال کے ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا عمل شروع ہو چکا تھا جس کی وجہ سے اسے اس سال نامزدگیوں میں شامل کیا گیا۔کینڈرک لامار کو 11 شعبوں میں گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور انھوں نے پانچ ایوارڈ جیتے ۔ٹیلر کو اسی البم کے لیے سال کی بہترین پاپ البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس کے علاوہ ان کے نغمے ’بیڈ بلڈ‘ کی ویڈیو بہترین میوزک ویڈیو قرار دی گئی اور یہ ایوارڈ انھوں نے کینڈرک لامار کے ساتھ شیئر کیا۔برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیرین نے بھی بہترین انفرادی پاپ گانے کی کارکردگی کے لیے گریمی ایوارڈ جیت لیا۔
انھوں نے اپنے افسانوی گیت ’تھنکنگ آو¿ٹ لاوڈ‘ کے لیے کیلی کلارکسن، ٹیلر سوئفٹ، دا ویکنڈ اور برٹ ایوارڈز (برطانوی ریکارڈ انڈسٹری ٹرسٹ) میں ا±ن کی ساتھی ایلے گوڈلنگ کو شکست دے کر یہ ایوارڈ جیتا۔گلوکار نے ایوارڈ لیتے وقت کہا کہ ’میں گذشتہ چارسال سے اِن ایوارڈز میں شرکت کررہا ہوں لیکن کبھی نہیں جیتا اور ہر سال میرا خاندان مایوس واپس جاتا تھا اور مجھے انھیں وضاحت کرنا پڑتی تھی کہ کیوں (میں نے ایوارڈ نہیں جیتا)۔ اس لیے اس ایوارڈ کے لیے بہت \"t3\"زیادہ شکریہ۔‘
برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیرین نے بھی بہترین انفرادی پاپ گانے کی کارکردگی کے لیے گریمی ایوارڈ جیتا۔لامار کو اپنے گانے آل رائٹ کے لیے بہترین ریپ (پاپولر موسیقی) گانے اور ریپ کاکردگی، بہترین ریپ اشتراکی گانے کے ایوارڈز بھی ملے۔برطانوی راک میوزک بینڈ میوس نے بھی اپنی البم ڈرونز کے لیے بہترین راک البم کا ایوارڈ جیتا۔اہم زمروں سے ہٹ کر ایمی وِن ہاو¿س نے اپنی زندگی پر بنائی گئی آصف کپاڈیا کی دستاویزی فلم پر بہترین موسیقی پر فلم کے ساتھ بعد ازمرگ گریمی ممنونیت ایوارڈ جیتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments