نصیرالدین شاہ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے : آمنہ الیاس


\"amnaمعروف ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ اچھوتی کہانیوں اورجدید ٹیکنالوجی نے پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر اپنے پاو¿ں پرکھڑا کردیا ہے۔
اب اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکر فلمسازی کی طرف آچکے ہیں تودوسری جانب انٹرنیشنل شہرت کے حامل غیرملکی فنکاروں کا ہماری فلموں میں کام کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ آمنہ الیاس نے کہا کہ ایک دورتھا جب فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے فیشن انڈسٹری سے وابستہ لوگ دور بھاگتے تھے لیکن اس وقت فلم انڈسٹری میں فیشن انڈسٹری کے معروف لوگ کام کررہے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شعبوں میں بھی فیشن سے وابستہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے فلم کے معیار میں نمایاں فرق دکھائی دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بطور اداکارہ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے فلم کی کہانی اوراپنے کردارکوسننے کے بعد کام کرنے کی رضامندی ظاہرکر دی۔اس کے علاوہ بالی وڈکے ورسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں کام کرنا بھی میرے لیے اعزاز سے کم نہ تھا۔ کیونکہ وہ بہت ہی سلجھے ہوئے فنکا ر تھے اورانھوں نے خوب رہنمائی بھی کی۔ ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔
ماضی میں جس طرح ہمارے ملک کی معروف اداکاراوں نے فلموں میں کام کرتے ہوئے اپنی منفردپہچان بنائی اوراپنے عمدہ کام کی بدولت اپنے نام کے ساتھ فلم سٹار کا اضافہ ہوا اوران کو اس پر فخرتھا ، اسی طرح مجھے بھی فلم کا حصہ بننے پربے حد خوشی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اپنے نئے پراجیکٹس کی پروموشن شروع کرونگی جو میرے چاہنے والوں کے لیے بہترین سرپرائز ثابت ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments