کراچی سنٹرل جیل سے خطرناک قیدی فرار


\"karachi\"سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا ، وزیر داخلہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا جبکہ سینٹرل جیل کے تین پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی میں سینٹرل جیل سے خطرناک قیدی محمد حفیظ فرار ہوگیا۔ آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق قیدی اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار تھا۔ قیدی کو جیل کالونی میں کام کیلئے لے جایا گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔ وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ مرتضیٰ شیخ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق سینٹرل جیل کے گیٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل ظفر اللہ سمیت تین اہلکاروں غفلت برتنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments