تمام دہشت گرد تنظیمیں نشانے پر ہیں : وزیرداخلہ


\"chaudaryوفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔ بار بار کہا ہے کہ داعش مڈل ایسٹ کی تنظیم ہے جو شمالی افریقا تک پھیلی ہوئی ہے۔ داعش بہت ساری طاقتوں کے ساتھ موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ دہشت گرد وں نے پاکستان میں داعش کا نام استعمال کر کے از خود فرنچائز کھول رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ وہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو پہلے سے دہشت گردی میں مصروف ہیں۔ سندھ میں حزب اسلامی کا گروپ پکڑا گیا۔ پاکستانی کے طور پر حیران ہوں کہ کیوں داعش داعش کرتے ہیں۔ داعش کا نام لینے پر ہیڈ لائن بنا دی جاتی ہے۔ جو بھی دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں وہ نشانے پر ہیں۔ دہشت گرد تنظیمیں بھاگ رہی ہیں۔ چھوٹا سا پٹاخہ بھی پھوٹے تو دہشت گرد اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں تاکہ ان کا پروفائل بڑھے۔ وزیر داخلہ نے کہا داعش کی وجہ سے دنیا میں اسلام کا نام بدنام ہو رہا ہے۔ بدقسمتی سے ہم دہشت گردوں کی تشہیر کیوں کرتے ہیں۔ داعش اگر ہے تو سیاست دان نشاندہی کرے کدھر ہے؟۔ چودھری نثار نے کہا سیاسی مخالفین کو پتہ ہے ان کا پاو¿ں کس کی دم پر ہے۔ نہیں معلوم پیپلز پارٹی کیوں چیختی ہے۔ چودھری نثار نے پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا آئندہ چند دنوں میں وزارت خارجہ کی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی۔ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے دورے کے بعد بہت ساری چیزوں کا پتا چلے گا اور میڈیا کو معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا آرمی چیف کے معاملے پر دور دور تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ معاملے میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف کو حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کیخلاف وزیر داخلہ کارروائی کیوں نہیں کرتے مولانا عبدالعزیز کا مسئلہ سینیٹ میں ہے پورا بیان دوں گا۔ اگر مولانا عبدالعزیز نے کوئی قانون توڑا تو ایکشن ہو گا اور ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا دھرنے کے دوران خورشید شاہ ،اعتزاز احسن نے میرے خلاف تقریر کیں۔ وزیراعظم کی ہدایت کیوجہ سے درگرز کیا۔ اعتزاز احسن نے جو الزامات لگائے گئے میں نے تو کمیشن بنانے کی تجویز تو کسی نے عمل نہیں کیا۔ الزام لگانے والے مجھے عدالت لیکر جائیں تاکہ واضح ہو جائے کون سچ اور کون جھوٹ بول رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments