’سلطان ‘ کا بے صبری سے انتظار ہے : عامر خان


\"amirبالی ووڈ اداکارعامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں سلمان خان کی فلم سلطان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جب کہ وہ اس فلم کا بہت بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی نئی فلم کی اسکریننگ کی تقریب میں بالی ووڈ اداکارعامر خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلمیں ہمیشہ سے اچھی ہوتی ہیں لیکن انہیں اداکار کی نئی آنے والی فلم ”سلطان” کا بے صبری سے انتظار ہے جب کہ انہوں نے فلم سے بہت امیدیں بھی لگا رکھی ہیں جسے دیکھنے کے لیے وہ بہت بے تاب ہیں۔
اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم “دنگل” کے حوالے سے کہا کہ یہ فلم “3 ایڈئیٹس” کی طرح ہرگز نہیں ہوگی تاہم اس میں فلم گجنی کا عکس ضرور دکھائی دے گا جس میں انہوں نے اپنے کردار سے انصاف کرنے کے لیے 25 کلو وزن بڑھایا تاہم اسی فلم میں ایک اور کردار کے لیے وہ اپنا وزن پھر سے کم کررہے ہیں۔
واضح ر ہے کہ دونوں اداکار اپنی نئی آنے والی فلموں “دنگل” اور “سلطان” میں ریسلرکا کردارادا کررہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments