’سلطان ‘ کا بے صبری سے انتظار ہے : عامر خان
بالی ووڈ اداکارعامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں سلمان خان کی فلم سلطان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جب کہ وہ اس فلم کا بہت بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی نئی فلم کی اسکریننگ کی تقریب میں بالی ووڈ اداکارعامر خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلمیں ہمیشہ سے اچھی ہوتی ہیں لیکن انہیں اداکار کی نئی آنے والی فلم ”سلطان” کا بے صبری سے انتظار ہے جب کہ انہوں نے فلم سے بہت امیدیں بھی لگا رکھی ہیں جسے دیکھنے کے لیے وہ بہت بے تاب ہیں۔
اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم “دنگل” کے حوالے سے کہا کہ یہ فلم “3 ایڈئیٹس” کی طرح ہرگز نہیں ہوگی تاہم اس میں فلم گجنی کا عکس ضرور دکھائی دے گا جس میں انہوں نے اپنے کردار سے انصاف کرنے کے لیے 25 کلو وزن بڑھایا تاہم اسی فلم میں ایک اور کردار کے لیے وہ اپنا وزن پھر سے کم کررہے ہیں۔
واضح ر ہے کہ دونوں اداکار اپنی نئی آنے والی فلموں “دنگل” اور “سلطان” میں ریسلرکا کردارادا کررہے ہیں۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).