نوجوان ڈائریکٹر ز نے فلم انڈسٹری کا نام روشن کیا ہے: قوی


\"qavi\"اداکار قوی خان نے کہاہے کہ نے ماضی کے مقابلے میں آج کا نوجوان ڈائریکٹر بہت باصلاحیت ہے اور جو لوگ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد ہمارے سامنے آئیں ہیں۔
ان میں کام کرنے کا جذبہ اور شوق زیادہ نظر آتا ہے اور یہ فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہی ہے اب ہماری فلمیں بھی دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں پاکستانی فلموں کی غیر ممالک میں کامیابی خوش آئند ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments