کوہلو میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ : 3 اہلکار شہید


\"queta\"بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نامعلوم شرپسندوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے آج صبح ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں لیویز چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار موقع پر شہید ہو گئے اور 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے، زخمیوں اور شہید اہلکاروں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کے بعدسکیورٹی فورسز نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کےلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔