بھارتی فلموں کو مات دینے کے لیے ہر ماہ فلمیں بننی چاہئیں: بشریٰ انصاری


\"bushraاداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ایک طرف ہمیں ٹی وی پر بھارتی ڈراموں کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب بھارتی فلموں سے مقابلہ جاری ہے۔ ٹی وی ڈراموں میں ہم نے بھارت کو مات دیدی ہے اور اب ضرورت ہے کہ بھارتی فلموں کو مات دینے کے لئے ہر ماہ 2سے 3فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں۔ ایسے ہی ہم ان کی فلموں میں بھی کڑا جواب دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ بھارتی فلموں اور ڈراموں نے اپنی ثقافت کا گہرا اثر ہماری نوجوان نسل پر ڈالا ہے اب ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بھارتی ثقافت سے بچانے کے لئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments