بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کم ترین سطح پر آگیا


\"hubبارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کم ترین سطح پر آگیا جس کے باعث کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی یومیہ قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے ضلع غربی کو پانی فرا ہم کیا جارہا ہے۔
پانی زندگی ہے،لیکن انتظا میہ اور حکومتوں کی مبینہ غفلت اور نااہلیاں شامل ہوں تو کراچی کے شہری بھی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں۔ یہی کچھ ہوا خصوصاً ضلع غربی کے عوام کے ساتھ جہاں پانی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ حب ڈیم خشک ہونے کے قریب آگیا ہے اور اندیشہ ہے کہ ضلع غربی کے عوام کے لئے پانی ناپید ہو جائےگا۔
حب ڈیم شہر کے مختلف علاقوں کو 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی روزانہ فراہم کرتا ہے مگر بارشیں نہ ہونے کے باعث اب یہ خود پانی کو ترس رہا ہے۔ڈیم سے23 کلو میٹر طویل کینال کے ذریعے پانی لائنوں کے ذریعے شہر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع غربی کے عوام کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments