ایف آئی اے کی کارکردگی پر عدالتی کمیشن بنانے کو تیار ہیں : چوہدری نثار


\"chوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اگر چاہیں تو اپنے دور حکومت کے دوران ایف آئی اے کی کارکردگی پر عدالتی کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔
سندھ میں ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیوں پر آصف علی زرداری کے شکوہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ آصف زرداری سمیت سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک وزارت داخلہ کے منصب پر فائز ہوں اس وقت تک ایف آئی اے کسی بے گناہ شخص یا سیاسی مخالف کے خلاف استعمال نہیں ہوگی تاہم کرپٹ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، آصف زرداری اگر چاہیں تو ایف آئی اے کی اڑھائی سالہ کارکردگی پراعلیٰ عدالتی کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دوراقتدار میں ایف آئی اے کو کسی ذاتی ، سیاسی یا غیر قانونی کام کے لئے استعمال کیا نہ بیرونی دباو¿ یا مداخلت کو خاطر میں لانے کی اجازت دی، میں حکومت کا نہیں ریاست کا ملازم ہوں اور صرف اللہ تعالی کے خوف اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز نیب کو خبردار کیا تھا کہ وہ محتاط رہتے ہوئے کام کرے بصورت دیگر اس کے خلاف ضروری کارروائی کی جاسکتی ہے جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments