بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور لاہور پہنچ گئیں


sharmilaبالی ووڈ کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور واہگہ بارڈر کے راستے بدھ کو لاہور پہنچ گئیں۔ ایل ایل ایف کے منتظمین نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔ وہ الحمرا میں شروع ہونیوالے لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان آئی ہیں۔
شرمیلا ٹیگور جہاں مختلف تعلیمی اداروں میں فلم میکنگ کے حوالے سے لیکچر دیں گی، وہیں وہ لاہور میں آباد اپنی فیملی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گی۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا ٹیگورکا کہنا تھا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ نہیںہے تاہم لاہور آنے کی خواہش ہمیشہ سے دل میں رہتی ہے۔
میں نے لاہور کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا اور اسی لیے اس تاریخی شہر کو دیکھنے کی بڑی خواہش دل میں تھی جو اس مرتبہ پوری ہو جائے گی۔ میں لاہور لٹریری فیسٹیول کے منتظمین کی شکرگزار ہوں کہ انھوں نے مجھے مدعو کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ادبی اور ثقافتی میلوں میں فنکاروں کو ایک دوسرے کے ملک جانا چاہیے۔ فنکار امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ اگر امن ہو گا تو دونوں ملک ترقی کریں گے۔


Comments

FB Login Required - comments