اداکاری کے میدان میں آج بھی بچی ہوں: کرینہ


بالی ووڈ میں اپنی کامیاب فلموں کے حوالے سے مشہوراداکارہ کرینہ کا کہنا ہے کہ اداکاری کے میدان میں وہ آج بھی بالکل بچی کی طرح ہیں اور وہ آج بھی ہدایت کار کی مدد کے بغیر اداکاری نہیں کرسکتیں۔
ممبئی میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے وہ اب تک اس میدان میں بچی ہی ہیں کیونکہ وہ ہدایتکار کی مدد کے بغیر اداکاری نہیں کر سکتیں، ہدایت کار کو انہیں ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔ اسی لئے وہ بہترین ہدایت کاروں کے ساتھ اچھی جب کہ خراب ہدایت کاروں کے ساتھ برا کام کرتی ہیں۔
دوسری جانب ہدایتکار آر بالکی نے کہا کہ کرینہ نے جو کچھ کہا وہ بالکل غلط ہے وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ انڈسٹری میں وہ واحد اداکارہ ہے جو فلم کے سکرپٹ کو بہتر انداز میں سمجھتی ہیں اور اداکاری کی منفرد تیاری کرتی ہیں۔
واضح ر ہے کہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم میں بزنس وومن کا کردار نبھائیں گی جب کہ ان کے مد مقابل اداکارارجن کپور ایک گھریلو شوہر بنیں گے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اورجیا بچن بھی ایک مختصر کردار میں نظرآئیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments