نیب سرمایہ کاروں کو تنگ کر رہی ہے: رانا ثناءاللہ


\"ranaپنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیب سرمایہ کاروں کو تنگ کررہی ہے اور اگر سرمایہ کار چلے گئے تو پھر یہاں ہم اور سکیورٹی گارڈز ہی رہ جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نیب سے کسی سیاست دان کی انکوائری کا نہیں کہتے، نیب کا موثر کردار کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے لئے انتہائی ضروری ہے، نیب پر کوئی دباو¿ نہیں ہے، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ نیب مزید ذمہ داری سے کام کرے، اسی لئے انہوں نے نیب کو ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے، نیب کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اگر سرمایہ کار چلے گئے تو پھر ملک میں ہم اور سکیورٹی گارڈز ہی رہ جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں منشا کو بلاوجہ 2،2 گھنٹے نیب آفس میں بٹھایا جاتا ہے، 25 سال پہلے ٹرانزیکشن پرمیاں منشا کے خلاف کارروائیاں اچھی بات نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ماضی کے کیسز کھولنے کے بجائے نئے کیسز کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہماری حکومت کے وقت سے احتساب شروع کریں اور جھگڑا ختم کریں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں پہلے ہر دس پندرہ دن میں حملے ہوا کرتے تھے جب کہ کراچی میں پہلے کئی کئی لاشیں ملتی تھیں، سکیورٹی فورسز نے آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جس کی وجہ سے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں،کئی دہشت گردوں کو کارروائیوں سے پہلے پکڑا ہے، پنجاب کے دیہی اور شہری علاقے محفوظ ہیں، کراچی کے حالات بھی بہتر ہوگئے ہیں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اکا دکا واقعات ہوتے رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments