پریانکا ہالی ووڈ میں بطور ولن انٹری کے لیے تیار


piryankaبالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اپنی اگلی ہالی وڈ فلم ’بے واچ‘ کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ منفی کردار دراصل اداکارہ کے لیے نہیں بلکہ اداکار کے لیے لکھا گیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے آخر کار اپنی ہالی وڈ فلم میں ولن کا کردار کرنے کا اعلان کردیا۔
پریانکا کا ہالی وڈ میں پہلی فلم سائن کرنے کے بارے میں کہنا تھا ’میں نے ہدایت کار سے سکائپ کے ذریعے بات کی تھی اور اس فلم کاسکرپٹ مجھے میرے ایجنٹ کے ذریعے ملا، اس فلم کا منفی کردار دراصل ایک اداکار کے لیے لکھا گیا تھا، جس کے بعد میں نے ہدایت کار سے کسی دوسرے کردار کی بات کی تاہم انہیں میرا منفی کردار ادا کرنا زیادہ دلچسپ خیال لگا‘۔پریانکا اس فلم میں ہالی وڈ کے معروف اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) کے مد مقابل کام کریں گی۔
واضح رہے کہ ڈیوین جانسن نے حال ہی میں پریانکا کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔پریانکا کا ہالی وڈ اداکار کے بارے میں کہنا تھا ’جب میں پہلی بار ان سے ملی مجھے وہ ایک بہت اچھے انسان لگے، جس کے ساتھ ساتھ وہ سنیما کے بزنس کو بھی باخوبی سمجھتے ہیں‘۔اگر ہالی وڈ کے علاوہ بات بالی وڈ کی بات کی جائے تو پریانکا اس وقت فلم ’گنگاجل 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
پرکاش جاہ کی ہدایت میں بنی فلم ’گنگاجل 2‘ رواں سال 4 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Comments

FB Login Required - comments