چمن : بارودی مواد نصب کرتے چار دہشت گرد مقابلے میں ہلاک


chamanڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گرد سڑک کنارے مواد نصب کر رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
بلوچستان میں چمن کے علاقے گلستان میںسکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا اور بارودی مواد نصب کرنے پر 4 دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ، ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی نے سڑک کنارے نصب 8 کلو گرام وزنی دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا۔ چمن کے علاقے گلستان میں دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے بارودی مواد قبضہ میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا اور علاقہ کی سکیورٹی سخت کر دی۔ دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں گوٹھ حمید خان میں ایف سی اور حساس ادارے نے سڑک کنارے 8 کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر ناکارہ بنادیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گرد گیس پائپ لائن اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔


Comments

FB Login Required - comments