پاکستانی اداکارہ بہنوں کی ایک ساتھ فلموں میں انٹری


\"sisters\"پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ان کی بہن صبور علی ایک ہی ساتھ پاکستانی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔سجل انجم شہزاد کی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کہ ساتھ فلم ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب ان کی چھوٹی بہن صبور علی ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں نظر آئیں گی۔سجل علی کی پہلی فلم \’زندگی کتنی حسین ہے\’ میں ان کے ہمراہ فیروز خان اہم کردار ادا کریں گے۔اس فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں زین احمد اور مائرہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبت کو امر کرنے کے لئے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ ان کا رشتہ بھی اتارچڑھاو کا شکار ہوتا ہے۔
دوسری جانب ہٹ ڈرامہ سیریل ’بنٹی آئی لو یو‘ اور ’رنگ لاگا‘ میں کام کرنے کے بعد صبور فلم میں بڑے ستاروں مہوش حیات خان اور فہد مصطفی کے ساتھ کام کریں گی۔
فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے صبور کا کہنا تھا کہ ’میں فلم میں فہد مصطفی کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہوں، اداکارہ لبنا اسلام ہماری والدہ بنیں گی۔ فلم کی کہانی میں ہمارے گھر سے کوئی فہد کا ساتھ نہیں دیتا اور میں وہ واحد کردار بنوں گی جو فہد کے ہر کام میں ان کا ساتھ دوں گی‘۔
صبور نے مزید بتایا کہ وہ فلم میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور انہوں نے ہدایت کار نبیل قریشی کی وجہ سے اس کو ادا کرنے کی حامی بھری۔دلچسپ بات یہ ہے کی صبور کی بہن سجل کی ڈیبیو فلم کے ہدایت کار انجم شہزاد فہد مصطفی کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’بینڈ تو اب بجے گا‘ کی بھی ہدایت کاری دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments