نئی نسل کی وجہ سے فلم و تھیٹر کا مستقبل روشن ہے: ثمینہ پیرزادہ


\"samina\"فلم و ٹی وی کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کراچی میں فلم و تھیٹر کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا بڑے دل گردے کا کام ہے ، کئی فلمساز اچھے پراجیکٹس بنارہے ہیں نئے فنکاروں کو بھی چانس دیا جارہا ہے ،حالیہ دنوں میں انور مقصود نے سیاچن کوتھیٹر پر پیش کرکے ایک نیا کارنامہ انجام دیاہے ، ڈرامے کے ہدایتکار داور محمود نے جس طرح فنکاروں سے کام لیا ہے اس کا تصور کمرشل تھیٹر کا کوئی پروڈیوسر نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فلم و تھیٹر کے مستقبل کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں نئی نسل کے نوجوان شوق و جستجو کے جنون میں مبتلا ہیں، سب سے بڑھ کر فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت سے مرصع ہیں، فلم و تھیٹر کی جزئیات اور اسرار و رموز سے آگاہی رکھتے ہیں جس کا احساس گزشتہ برسوں میں فلموں و تھیٹر ڈرامے دیکھ کر ہوگیا ہے۔فلم و تھیٹر کا مستقبل اب ان نوجوانوں کی وجہ سے روشن دیکھ رہی ہوں۔ فلموں و ڈراموں میں ہر فنکار اپنے کردار میں نگینے کی طرح فٹ نظر آتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments