اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت کے لیے پاک فوج پرعزم ہے: آرمی چیف


\"genپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ عوام کی زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ پاک فوج راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی پیک سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال اور میجرجنرل عابد رفیق نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو نئی فورس کے قیام اور پاک چین اقتصادی راہداری کے سکیورٹی معاملات پر بریفنگ بھی دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راہداری منصوبے پر بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک فوج سی پیک منصوبوں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے پرامن ماحول فراہم کرنا ناگزیرہے اور اقتصادی راہداری منصوبے عوام کی زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ راہداری منصوبے کے خلاف چلائی جانے والی تمام مہمات سے آگاہ ہیں، مسلح افواج دیرینہ خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سٹیک ہولڈرز سے مل کرمنصوبے کی تکمیل کے اقدامات کیے جائیں جب کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments