وفاقی سطح پر تقررو تبادلوں کی منظوری


\"nawazوزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی سطح پر اعلیٰ سطح کے تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔ سید عمران گردیزی کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا قلم دان سونپ دیا گیا۔
وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان عمران گردیزی کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایک نئے ریڈیو اسٹیشن کے قیام سمیت ملک بھر میں کئی ریڈیو اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا۔گریڈ 22 کے ابوکیف وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور عابد جاوید وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی جبکہ ہمایوں خان سیکرٹری وفاقی تعلیمات ہوںگے،شعیب صدیقی کو سپیشل سیکرٹری داخلہ اور عبدالجبار کو سیکرٹری قومی اسمبلی تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر شجاعت وزارت خزانہ میں خصوصی سیکرٹری،خالد محمود سیکرٹری مواصلات اور پیر بخش جمالی سیکرٹری محتسب ہوں گے۔
حسن اقبال وفاقی سیکرٹری کیڈ، اعجاز علی خان سیکرٹری نارکوٹکس اور محسن حقانی کو سیکرٹری قومی ورثہ تعینات کر دیا گیاہے۔ وزارت اطلاعات کی ایڈیشنل سیکرٹری صبا محسن کو ریڈیو پاکستان کا اضافی چارج دے دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments