پی ایس ایل فائنل کیلئے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے، جاوید آفریدی


پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت پانچوں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر رضامند کر لیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں کو پاکستانی ویزے بھی مل گئے ہیں، ٹیم کے غیرملکی کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سیمویلز، کرس جارڈن، ڈیوڈ ملن اور سمت پٹیل شامل ہیں۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیتی ہے تو ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی لاہور میں کوئٹہ کے خلاف فائنل کھیلیں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت سے معذرت کر لی ہے تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کی فائنل میں جیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).