شیخ رشید پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچیں گے


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل نے جہاں عام عوام کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے وہیں سیاستدان بھی کسی سے پیچھے نہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے گزشتہ روز فائنل کا 500 والا ٹکٹ خریدا تھا جب کہ آج شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے ٹرین کے ذریعے لاہور آؤں گا۔

شیخ رشید نے ٹرین میں آنے کا فیصلہ میچ دیکھنے کی سرگرمی کو عوامی رنگ دینے کے لیے کیا، شیخ رشید کل ساڑھے چار بجے ریل گاڑی کے ذریعے پنڈی سے لاہورآئیں گے جب کہ صرف یہی نہیں بلکہ حکومتی رکاوٹ کے پیش نظر شیخ رشید نے جہاز کا ٹکٹ بھی خرید لیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے لاہور جارہا ہوں اور پورے جوش سے شریک ہوں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).