پی ایس ایل جنون؛ دلہا شادی ملتوی کرکے اوچ شریف سے لاہور پہنچ گیا


پاکستان سپر لیگ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے فائنل معرکے کی تیاریاں بھی مکمل ہوچکی ہیں اور قذافی اسٹیدیم کو 700 برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے جب کہ کرکٹ شائقین کا خون گرمانے کے لئے ڈی جے ولی سنز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

طویل عرصے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی جانب پی ایس ایل کی صورت قدم نےعوام کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ہے اور شائقین اپنی ازداوجی زندگی کا سفرملتوی کرنے سے بھی نہیں کترا رہے، اوچ شریف کے جنونی شائق نے بھی فائنل میچ کے دن ہونے والی اپنی شادی کو منسوخ کرکے میچ دیکھنے کو ترجیح دے دی ہے۔

کاشف نامی دلہے کی شادی 5 مارچ کو طے تھی اور شادی کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے تھے جب کہ رشتہ داروں اور دوستوں میں شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم کردیئے گئے تھے لیکن 5 مارچ کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے شوق نے کاشف کو ازدواجی زندگی میں قدم رکھنے سے چند روزمزید دورکردیا ہے۔

دولہے کاشف کا اپنے سسرالیوں سے کہنا ہے کہ  ملک میں کافی عرصے کے بعد کرکٹ بحال ہورہی ہے شادی تو بعد میں بھی ہوسکتی ہے اس لئے پی ایس کا فائنل دیکھنے کے بعد ہی شادی کروں گا۔ کاشف نے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل معرکے کی 12 ہزارکی سب سے مہنگی ٹکٹ بھی خرید لی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).