پی ایس ایل فائنل: پشاور او رکوئٹہ میں ٹائٹل کی جنگ


پاکستان سپر لیگ کا سپر میچ ۔لاہور میں کرکٹ کی رونقیں لوٹ آئیں ، تاریخی فائنل میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا۔ فائنل مقابلے کیلئے سٹیج سج گیا ، پی ایس ایل فائنل کے لئے قذافی سٹیڈیم تیار ہے۔ شائقین کو بھی چوکوں اور چھکوں کا انتظار ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹائٹل کی جنگ ہوگی۔ سپر لیگ کا یہ سپر مقابلہ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد اور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں۔ پہلے پلے آف میں کوئٹہ نے پشاور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).