شیخ رشید مختص جگہ پر بیٹھ کر میچ دیکھیں، کوئی اور تماشا نہ ہو جائے: رانا ثنااللہ


وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے پی سی بی نے انہیں جہاں جگہ دی ہے وہ وہیں بیٹھ کر میچ دیکھیں کیونکہ اگر شیخ رشید نے جنرل انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھا تو تو ان کا اپنا تماشا بھی لگ سکتا ہے۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سٹیڈیم کے چاروں طرف ٹریفک رواں دواں ہے، شٹل سروسز کے ذریعے شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے اور سٹیڈیم میں آنے والے ہرشہری کی چیکنگ ہو گی، پی ایس ایل فائنل کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کے حوالے سے کہنا تھا کہ شیخ رشید کو مشورہ ہے کہ پی سی بی نے ان کے لئے جو جگہ مختص کی ہے وہ وہیں بیٹھ کر میچ دیکھیں، اگر سٹیڈیم میں ادھرادھر جائیں گے تو ان کا منہ بھی کالا ہو سکتا ہے۔ انہیں پہلے ہی جوتا پڑچکا ہے اور ان کے ساتھ کچھ بھی ہوا توالزام ہم پر ہی لگے گا، شیخ رشید اگر جنرل انکلوژر میں جا کرمیچ دیکھنے کی کوشش کریں گے تو پھر کہیں ان کا اپنا تماشا نہ لگ جائے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں